190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہوئی تو مذاکرات متاثر ہوں گے؟ بانی پی ٹی آئی نے پالیسی دے دی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہوئی تو مذاکرات متاثر ہوں گے؟ بانی پی ٹی آئی نے پالیسی دے دی

ملک کی خاطر ہورہے ہیں کیونکہ پاکستان کی بہتری بھی اسی میں ہے، عمران خان
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہوئی تو مذاکرات متاثر ہوں گے؟ بانی پی ٹی آئی نے پالیسی دے دی

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر مذاکرات کے حوالے سے واضح مؤقف اپنا لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی ڈیل نہیں صرف مذاکرات ہوں گے اور یہ ملک کی خاطر ہورہے ہیں کیونکہ پاکستان کی بہتری بھی اسی میں ہے۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بعض  اوقات عدالتوں سے  فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتی عملے نے ہمیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 11 بجے سنانے کا وقت دیا تھا، اگر جج صاحب تھوڑا انتظار کرلیتے تو کل ہی فیصلہ آجاتا مگر اب 17 جنوری کو آجائے گاْ

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے سے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہونی ،مذاکرات ہونے ہیں۔ مذاکرات کامیاب ہونے چاہییں، یہ ملک کے لیے بہتر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!