26 نومبر دھرنا کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ، جج نے چھٹیاں ختم کردیں، کئی رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

26 نومبر دھرنا کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ، جج نے چھٹیاں ختم کردیں، کئی رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

عدالت نے گنڈا پور، عارف علوی، حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، 25 کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم
26 نومبر دھرنا کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ، جج نے چھٹیاں ختم کردیں، کئی رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2025

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے تین مقدمات کی سماعت 25 جولائی کو کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور، عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کے 3 مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ 

تھانہ نصیر آباد، واہ کینٹ اور صادق آباد کیسوں کی تیزی سے سماعت کا فیصلہ کیا اور  ان کیسوں میں نامزد و عدم حاضری والے ملزمان سابق صدر مملکت عارف علوی،وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ایم این اے شاہد خٹک کے وارنٹ گرفتاری جاری 25 جولائی گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ تینوں تھانوں کے مقدمات کی تیزی سماعت کے لئے موسم گرم کی چھٹیاں منسوخ کر کے واپس عدالت آگئے ہیں اور اس بابت سرکاری پراسیکیوٹر کی ارلی ہئیرنگ و تیزی سے سماعت کی ارجنٹ درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

درخواست کو منظور کرتے ہوئے جج نے متعلقہ افراد، ملزمان کے وکلا کو طلبی کے نوٹس جاریے دیے۔علیمہ خان ،بشری بی بی ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی ان کیسوں کے ملزمان میں شامل ہیں ان تینوں کیسوں میں بانی چیئرمین ، بشری بی بی اور علیمہ خان کے خلاف چالان بھی فوری پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ، اسد قیصر ،شہریار ریاض ،حماد اظہر بھی ملزمان فہرست شامل ہیں۔

مقدمے کی سماعت 25 جولائی سماعت کچہری عدالت ہوگی بانی چیئرمین پی ٹی آئی خلاف چالان پیش ہونے پر تینوں کیسز کے جیل ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!