27 رمضان، پاکستان کو آزاد ہوئے 77 برس مکمل

27 رمضان، پاکستان کو آزاد ہوئے 77 برس مکمل

پاکستان اسلامی تاریخ کے اعتبار سے 27 رمضان جبکہ عیسوی کلینڈر کے حساب سے 14 اگست کو معرض وجود میں آیا
27 رمضان، پاکستان کو آزاد ہوئے 77 برس مکمل

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

پاکستان 1947 میں 27 رمضان کے مبارک دن ایک آزاد ریاست کے طور پر ابھرا، جس نے جنوبی ایشیائی خطے میں اپنی علیحدہ شناخت بنائی۔

اس تاریخی دن پر پاکستانی اپنے آباؤ اجداد کی الگ شناخت اور مذہبی آزادی کے لیے دی گئی جدوجہد اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ 

پاکستان کا قیام ایک یادگار واقعہ تھا جس نے جنوبی ایشیا کے سیاسی منظر نامے کو نئی شکل دی اور ایک روشن مستقبل کی امیدیں روشن کیں۔

قوم بابائے قوم محمد علی جناح اور قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سمیت تحریک پاکستان کے قائدین کو پاکستان کے لیے بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

فرزندان توحید رمضان المبارک کی 27ویں شب کو لیلۃ القدر اور پاکستان کے 77ویں آزادی کے دن کے طور پر منارہے ہیں اور رب کے حضور نوافل و شکرانہ کی نماز ادا کررہے ہیں۔

27ویں شب کے حوالے سے مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کی خوش حالی، سلامتی اور امن کیلیے دعائیں کی جائیں گی جبکہ علما کرام دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی فتح و نصرت کے لیے بھی دعائیں کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!