27ویں آئینی ترمیم، ججز کے تبادلوں سے متعلق تبدیلیوں کا امکان

27ویں آئینی ترمیم، ججز کے تبادلوں سے متعلق تبدیلیوں کا امکان

سینیٹ اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی
27ویں آئینی ترمیم، ججز کے تبادلوں سے متعلق تبدیلیوں کا امکان

ویب ڈیسک

|

10 Nov 2025

ستائیسویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم بعض شقوں میں ردوبدل پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی منظوری کے بعد ترمیمی بل ایوانِ بالا میں پیش کیا جائے گا، جبکہ بعض نکات پر اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم میں یہ تجویز شامل ہے کہ جن ججز کا تبادلہ کیا گیا ہو لیکن وہ اس پر عمل درآمد میں تاخیر کریں، انہیں فوری طور پر ریٹائرڈ تصور نہ کیا جائے، بلکہ ایسے معاملات کو سپریم جوڈیشل کونسل کے سپرد کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ صدر کی سیاست میں واپسی کی صورت میں صدارتی استثنیٰ برقرار رکھنے یا ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے طریقہ کار پر اتفاق رائے تاحال نہیں ہو سکا۔

مجوزہ مسودے میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ آف پاکستان کے ناموں میں "آف پاکستان" شامل کرنے کی سفارش بھی زیرِ غور ہے، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے سے متعلق شق شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے گا یا نہیں، تاہم امکان ہے کہ زیرِ غور ترامیم براہِ راست سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!