31 اگست تک اسکولوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

31 اگست تک اسکولوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا
31 اگست تک اسکولوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

21 May 2025

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم نے میدانی اور بالائی علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق میدانی علاقوں میں پرائمری اسکولوں میں موسم گرما تعطیلات یکم جون سے 31 اگست ہونگی۔

اس کے علاوہ مڈل، ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہونگی۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہونگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!