74 فیصد پاکستانیوں کا پاک فوج پر اعتماد، 78 فیصد کا پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا اعلان

74 فیصد پاکستانیوں کا پاک فوج پر اعتماد، 78 فیصد کا پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا اعلان

یہ سروے نامور بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی جانب سے کروایا گیا ہے
74 فیصد پاکستانیوں کا پاک فوج پر اعتماد، 78 فیصد کا پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2024

عالمی نشریاتی ادارے کی جانب سے پاکستانی سیاسی منظر نامے پر کیے جانے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے تقریباً 74 فیصد نوجوانوں نے ایک ادارے کے طور پر ان کے مجموعی کردار کے لیے مسلح افواج پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ بات Ipsos کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے۔

 یہ سروے، ’پاکستانی نوجوانوں کی سیاسی شرکت کا منظر نامہ‘، Ipsos فار وائس آف امریکہ (VOA) کی جانب سے 3 جنوری سے 12 جنوری تک کیا گیا۔

 سروے میں 18 سے 34 سال کی عمر کے 2,050 افراد شامل ہوئے۔

جن سے ملک کے مختلف اداروں کے بارے میں ان کی رائے طلب کی گئی۔

 نتائج کے مطابق، 74 فیصد جواب دہندگان نے مسلح افواج پر اعتماد کیا، اس کے بعد 58 فیصد کا بطور ادارہ سپریم کورٹ کا ووٹ رہز۔

 میڈیا پر 54 فیصد، سیاسی جماعتوں پر 50 فیصد، پارلیمنٹ 47 فیصد اور الیکشن کمیشن آف پاکستان پر 42 فیصد اعتماد کیا گیا۔

سروے کے مطابق ہر چار میں سے تین پاکستانیوں کا خیال ہے کہ انتخابات ملک کو صحیح سمت میں لے جائیں گے اور 3 میں سے 2 کو امید ہے کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے۔ مزید یہ کہ 88 فیصد کا خیال ہے کہ ان کا ووٹ اہم ہے۔

 تقریباً 68 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی تنظیم کے لیے انتخابات میں مداخلت کرنا ناممکن ہے۔

 جب پاکستانی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے بارے میں سوال کیا گیا تو 27 فیصد نے امریکا اور 7 فیصد نے انتخابات میں بھارت کی مداخلت کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا۔

 سروے میں مزید انکشاف ہوا کہ 5 میں سے 3 پاکستانی سمجھتے ہیں کہ سیاسی رہنما ان کے مسائل یا ترجیحات کو نہیں سمجھتے۔

 سروے کے مطابق، 78 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ اسی پارٹی کو ووٹ دیں گے، جو انہوں نے 2018 کے انتخابات میں کیا تھا، جب کہ 22 فیصد نے اپنی پسند کی پارٹی کو تبدیل کرنے کا ارادہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!