عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا الزام ثابت نہ کرسکے، درخواست خارج

عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا الزام ثابت نہ کرسکے، درخواست خارج

عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا الزام ثابت نہ کرسکے، درخواست خارج

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاور مانیکا کی عدت میں نکاح کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ عدالت کی ہمدردیاں پی ٹی آئی کی طرف ہیں تاہم اس کا ثبوت نہیں دیا گیا، کیس کی منتقلی کا فیصلہ صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے بیانِ حلفی کے ساتھ کسی اور عدالت میں کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دی، خاور مانیکا کو ذاتی حیثیت میں عدالت نے سنا، شکایت کنندہ کے وکیل نے بھی دلائل دیے۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ سیکشن 528 کے تحت اپیل پر سماعت شروع ہو جائے تو کیس ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا، مرکزی اپیلیں زیرِ سماعت ہونے کی وجہ سے سزا معطلی کی درخواستوں پر آج کی تاریخ تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!