عافیہ صدیقی نے جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی

عافیہ صدیقی نے جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی

عافیہ نے اپنی اپیل میں لکھا کہ اُن کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے
عافیہ صدیقی نے جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2025

امریکا کی جیل میں قید پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے تحریری خط لکھ کر صدارتی معافی کی اپیل کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عافیہ صدیقی نے اپنی اپیل میں جوبائیڈن سے استدعا کی کہ وہ صدارتی عہدہ چھوڑنے سے قبل معافی کا اعلان کردیں۔

عافیہ صدیقی نے اپنی اپیل میں لکھا کہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں اور رہائی کیلئے پرامید ہیں، انہیں توقع ہے کہ معزز صدر اپنا عہدہ ختم ہونے سے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کر کے معاف کردیں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں 86 برس قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد سے وہ امریکا کی جیل میں ہیں۔

جوبائیڈن نے حال ہی میں متعدد قیدیوں کو معافی دینے کا اعلان کیا اور امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی صدر نے غیر ملکیوں سمیت 1 ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!