عالمی عدالت انصاف کا بلا تعطل پاکستان کو پانی فراہم کرنے کا حکم

3 hours ago

عالمی عدالت انصاف کا بلا تعطل پاکستان کو پانی فراہم کرنے کا حکم

عدالت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو عالمی قوانین کی خلاف جائیں گی
عالمی عدالت انصاف کا بلا تعطل پاکستان کو پانی فراہم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

12 Aug 2025

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے حق میں فیصلہ جاری کردیا۔

 بھارتی منصوبوں کے خلاف پاکستان کی پٹیشن پر ہیگ میں دی ہیگ (The Hague) میں قائم عالمی ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) نے اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 

عدالت نے بھارت کو انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدہ) کے تحت پاکستان کے لیے مغربی دریاؤں کے پانی کے بلا تعطل بہاؤ کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان نے اس فیصلے کو اپنی بڑی سفارتی فتح قرار دیا ہے۔

ہیگ میں دی ہیگ (The Hague) سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، 8 اگست کو حتمی اور واجب العمل فیصلہ جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے 19 اگست 2016 کو انڈس واٹر ٹریٹی (Indus Waters Treaty) کے آرٹیکل 9 کے تحت دائر کی گئی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے۔

عدالت نے معاہدے کے آرٹیکل 3، جسے مغربی دریاؤں کی شق بھی کہا جاتا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے اس بنیادی اصول کی توثیق کی ہے کہ پانی کا بہاؤ پاکستان کے لیے غیر محدود ہونا چاہیے۔

عدالت نے تسلیم کیا کہ ہائیڈرو الیکٹرک پاور کی پیداوار جیسے کچھ استثنیٰ (exceptions) موجود ہیں، لیکن اس بات پر زور دیا کہ ان کی تشریح محدود پیمانے پر کی جانی چاہیے۔

مزید یہ کہ دریاؤں پر بنائے جانے والے کسی بھی ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کو بھارت کے انجینئرنگ معیار کے بجائے معاہدے کی دفعات کی سختی سے پابندی کرنی

ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!