علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سرفراز بگٹی بلوچستان بن گئے
Webdesk
|
1 Mar 2024
پشاور / کوئٹہ : خیبرپختونخوا اسمبلی میں علی امین گنڈا پور واضح اکثریت جبکہ سرفراز بگٹی بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں تلاوت کلام پاک، حمد و ثنا اور نعت رسول مقبول کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے ووٹنگ ہوئی۔
وزیراعلیٰ کیلیے آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور اور ڈاکٹر عباد اللہ کے درمیان مقابلہ تھا۔ قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ کیلیے ایوان میں ووٹنگ ہوئی جس کی گنتی میں امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اُن کے مدمقابل امیدوار نے 16 عووٹ حاصل کیے۔
اسپیکر نے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا اعلان کیا جس کے بعد وہ صوبے کے بیسویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
علی امین گنڈا پور کل بروز ہفتہ دن تین بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جہاں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اُن سے حلف لیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور پیپلز پارٹی کی امیدوار ڈپٹی اسپیکر غزالہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔
Comments
0 comment