اعلی شخصیات پر تنقید کے بعد سے گرفتار اور لاپتہ لاہوری چاچا کو کمپنی نے ملازمت سے برطرفی کر دیا

اعلی شخصیات پر تنقید کے بعد سے گرفتار اور لاپتہ لاہوری چاچا کو کمپنی نے ملازمت سے برطرفی کر دیا

یہ دعوی سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کیا ہے جن میں صحافی بھی شامل ہیں
اعلی شخصیات پر تنقید کے بعد سے گرفتار اور لاپتہ لاہوری چاچا کو کمپنی نے ملازمت سے برطرفی کر دیا

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2025

لاہور (نیوز ڈیسک): پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں بارش کے ناقص انتظامات پر صوبائی حکومت پر تنقید کرنے والے بزرگ شخص ساجد نواز کی مبینہ طور پر قرشی انڈسٹریز سے ملازمت ختم کر دی گئی ہے۔

اس طور سمیت متعدد صحافیوں، نامور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ساجد نواز کو گرفتاری کے بعد ان کی نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ 

اس خبر نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا، جہاں بہت سے صارفین نے مشہور مشروبات کمپنی کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم، قرشی انڈسٹریز کی جانب سے ان رپورٹس پر سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، اور ساجد نواز کے اہلخانہ نے بھی ابھی تک ان کی برطرفی کی تصدیق نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ساجد نواز کی لنکڈ ان کی آئی ڈی کی امیج کے مطابق وہ عالمی سیلز کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

دریں اثنا، ساجد نواز کے بیٹے عمر نے لاہور سیشن کورٹ میں اپنے والد کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کے مطابق، ساجد نواز دو دن سے پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف کوئی باضابطہ الزامات یا عدالتی کارروائی نہیں کی گئی۔

عدالت نے پولیس کو آج کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ساجد نواز کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!