علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت میں سماعت کے دوران جج منظر علی گل نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا اور آئندہ موبائل فون کے ساتھ آنے پر پابندی عائد کر دی
علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ خان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ شیر شاہ کو تھانہ سرور روڈ کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران جج منظر علی گل نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا اور آئندہ موبائل فون کے ساتھ آنے پر پابندی عائد کر دی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا اور وہاں اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ استغاثہ نے ملزم کی ویڈیو میں موجودگی اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ریکوری کے لیے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

دوسری جانب، ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ شیر شاہ کو 27 ماہ بعد غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ وہ ایک دن پہلے اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالتی فیصلہ

دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں اسے سناتے ہوئے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شاہ ریز عظیم کو بھی 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!