عمر ایوب کے کزن جلسے سے گرفتار، بیٹے اور بھتیجے کی گرفتاری کی بھی کوشش

عمر ایوب کے کزن جلسے سے گرفتار، بیٹے اور بھتیجے کی گرفتاری کی بھی کوشش

پولیس نے ضمانت کے باوجود میرے کزن کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے، عمر ایوب
عمر ایوب کے کزن جلسے سے گرفتار، بیٹے اور بھتیجے کی گرفتاری کی بھی کوشش

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے کزن کو پولیس نے ہری پور میں جلسے کے دوران گرفتار کرلیا۔

عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے بڑے کزن یوسف ایوب خان کو پشاور پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت جلسہ کے دوران ہری پور سے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے کزن اور سابق وزیر کے پی پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں۔ اُس کے باوجود پولیس نے انہیں  ایک جلسے سے گرفتار کیا جبکہ میرے چھوٹے بیٹے کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ پولیس نے میرے 18 سالہ بھتیجے کو گرفتار کرنے کیلیے اُس کا تعاقب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قانون اور جمہوریت کی آواز کو دبانے کے لیے انتخابات سے قبل پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ’ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور انکے ساتھ رہیں گے، آئی جی کے پی گنڈا پور کو شرم آنی چاہیے، انہیں یہ دور ختم ہونے کے بعد ہمارا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!