عمرہ کرکے لوٹنے والی خاتون کو پی ٹی آئی کارکن سمجھ کر گرفتار کرنے کی کوشش
Webdesk
|
24 Nov 2024
لاہور میں پولیس نے عمرہ ادا کرکے واپس وطن پہنچنے والی خاتون کو پی ٹی آئی کارکن قرار دے کر گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے بتی چوک پر خاتون کو خواتین پولیس اہلکار حراست میں لینے کی کوشش کررہی ہیں۔
گرفتاری کے دوران خواتین نے مزاحمت کی اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپسی کے اپنے پاسپورٹ اور ٹکٹ دکھاتی رہیں تاہم پولیس نے ابتدا میں ان کے کاغذات دیکھنے سے انکار کردیا۔
خواتین کی طرف سے مزاحمت کے بعد، ایک سینئر افسر نے ان کے پاسپورٹ کی تصدیق کی اور بعد میں انہیں جانے کی اجازت دی۔
قبل ازیں فیض آباد میں سادہ لباس پولیس اہلکار کی گرفتاری کی کوشش اس وقت فوری طور پر روک دی گئی جب اس افسر نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران فیض آباد میں اپنا پولیس شناختی کارڈ دکھا کر اپنی شناخت کرائی۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب افسر، جو کہ وردی میں نہیں تھا، حکام نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی۔ جب پولیس اہلکار نے اپنی شناخت واضح کی تو اسے رہا کردیا گیا۔
Comments
0 comment