عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
Webdesk
|
27 Apr 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبشلمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی اجازت دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے بتایا کہ عمران خان نے اسٹیبشلمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرنے کی اجازت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں مذاکرات سے قبل ٹی او آرز طے کیے جائیں گے مختلف رہنما اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے ان ٹی او آرز کے تحت مذاکرات کریں گے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، مذاکرات کا ماحول بننے کے بعد ساری چیزیں اور پیشرفت بھی سامنے آجائے گی۔
Comments
0 comment