عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا ہے تو پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دیں، شاہ محمود

عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا ہے تو پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دیں، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا ہے تو پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دیں، شاہ محمود

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سائفر عالمی نوعیت کا کیس ہے تو پھر عالمی میڈیا کو سماعت میں کیوں آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا، اگر ہم قصوروار ہیں تو دنیا کو پتہ چلنا چاہیے، درخواست کرتا ہوں کہ سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دکھایا جائے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ ملک کا وفادار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی صرف شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلا چلا گیا، جس سے اس الیکشن کا جنازہ نکل گیا ہے، ان سب حالات کے باوجود عمران خان کہتا ہے کہ آخری گیند تک لڑوں گا، ارینج اور انجینئرڈ الیکشن بالکل ویسے قبول نہیں کریں گے جیسے ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپیل کی کہ جو لوگ عمران خان کو جیل سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیں۔  ہم نے آج بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، آئین کی پاسداری اور شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں، ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ ہمیں بلا نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مگر مورخ کا قلم کوئی نہیں روک سکتا۔ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ جیل میں عامر کیانی، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی اور تنویر الیاس ملاقات کیلیے آئے اور عمران کان کا ساتھ چھوڑنے کا مشورہ دیا، اگر میں پی ٹی آئی چھوڑ کر لوٹا بن جاتا تو آج منظور نظر ہوتا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!