عمران خان کو خاموش رہنے پر جیل سے رہائی کی ڈیل آفر ہوئی، علیمہ خان

عمران خان کو خاموش رہنے پر جیل سے رہائی کی ڈیل آفر ہوئی، علیمہ خان

عمران خان چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہیں، بہن
عمران خان کو خاموش رہنے پر جیل سے رہائی کی ڈیل آفر ہوئی، علیمہ خان

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2024

پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین کو ڈیل کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نے جواب میں عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنے کی شرط رکھ دی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ’’ڈیل کا کیا مطلب ہے؟ یہی کہ عمران خان خاموش رہے، اس سے زیادہ اور کیا ہوسکتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو متعدد بار ڈیل کی پیش کش ہوئی مگر وہ اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ عوام کا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے، ورنہ معیشت مزید تبائی کی طرف جائے گی‘۔

علیمہ خان نے کہا کہ ڈیل کے تحت عمران خان کو پیش کش کی گئی کہ وہ اگر خاموش ہوکر بیٹھ جاتے ہیں تو انہیں جیل سے رہا کردیا گیا جائے گا مگر وہ ان شرائط کو ماننے کیلیے تیار نہیں ہیں۔

س سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی بانی علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!