عمران خان کی بات درست ثابت، نواز شریف کا چند روز میں لندن روانگی کا امکان

عمران خان کی بات درست ثابت، نواز شریف کا چند روز میں لندن روانگی کا امکان

نواز شریف طبی معائنے اور بیٹوں کے ساتھ لندن میں وقت گزاریں گے، ذرائع ن لیگ
عمران خان کی بات درست ثابت، نواز شریف کا چند روز میں لندن روانگی کا امکان

Webdesk

|

29 Aug 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر لندن روانگی کی تیاری شروع کردی ہے۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی روانگی چند روز میں متوقع ہے اور وہ 11 ستمبر کو اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن روانہ ہوجائیں گے۔

نواز شریف کی لندن روانگی پر وضاحت کی گئی ہے کہ انہیں معالجین سے طبی معائنہ کروانا ہے اور وہ صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں تین ہفتے قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے تاہم ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر اُن کی روانگی کا حتمی فیصلہ چند روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی گزارنے کے بعد گزشتہ برس 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف کی لندن روانگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی واپسی کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!