عمران خان کی رہائی کا امکان
بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں قابل سماعت قرار

ویب ڈیسک
|
15 Mar 2025
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔
جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بانی پی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کریں گے۔
عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔
Comments
0 comment