پاک افغان کشیدگی، مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کو جائز قرار دے دیا

پاک افغان کشیدگی، مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کو جائز قرار دے دیا

یکطرفہ عسکری مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید پیچیدگی کا سبب بنے گا
پاک افغان کشیدگی، مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کو جائز قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2026

جے یو  آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پاک افغان صورتحال پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت کو جائز قرار دیا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کی خودمختاری اور داخلی مشکلات کا احترام بھی ضروری ہے۔ جذباتی روئے دونوں ممالک کیلئے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دوطرفہ مفادات ،قابل اعتماد سیکیورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی مسلمہ ضابطوں کو بروئے کار لایا جائے۔ سفارتی مہم جوئی مسئلہ کا پائیدار حل تلاش کرسکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ عسکری مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید پیچیدگی کا سبب بنے گا، دونوں ممالک سے تحمل برداشت اور ذمہ دارانہ رویوں کو اپناتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے خیرخواہ اور خطے میں امن کے خواہاں ممالک سے پرامن سفارتی مداخلت کی توقع رکھتے ہیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!