عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک انصاف کا دوبارہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک انصاف کا دوبارہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور میں پی ٹی آئی کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر کے سیکریٹریز کا اہم اجلاس، تحریک شروع کرنے پر اتفاق
عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک انصاف کا دوبارہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

16 May 2025

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، اور آزاد کشمیر کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اجلاس ہوا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملنے والی ہدایت کی روشنی میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مرکزی قیادت و سیاسی کمیٹی کی منظور کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد ہی پی ٹی آئی دوبارہ تحریک شروع کرے کی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تنظیمی اور عوامی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کیلیے خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!