عمران خان کی رہائی کیلیے اٹھنے والی بیرونی آوازوں پر پی ٹی آئی کے درمیان تقسیم

عمران خان کی رہائی کیلیے اٹھنے والی بیرونی آوازوں پر پی ٹی آئی کے درمیان تقسیم

شیخ وقاص اکرم اور عمر ایوب ایک پیج پر جبکہ بیرسٹر گوہر نے مخالفت کی ہے
عمران خان کی رہائی کیلیے اٹھنے والی بیرونی آوازوں پر پی ٹی آئی کے درمیان تقسیم

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2024

بانی پی ٹی آئی کیلیے اٹھنے والی بیرونی آوازوں پر تحریک انصاف تقسیم ہوگئی ہے اور اب رہنما وضاحتیں دینے پر مجبور ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی قیدی ہیں۔

اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اٹھنے والی ہر آواز کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ بانی چیئرمین سیاسی قیدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر سیاسی مقدمات کے تحت گرفتار کر رکھا ہے اور وہ سیاسی قیدی ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں ہیں۔

دوسری طرف پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!