عمران خان نے باغی رہنماؤں کی واپسی کیلیے بڑا فیصلہ کرلیا

عمران خان نے باغی رہنماؤں کی واپسی کیلیے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کمیٹی تشکیل دے دی
عمران خان نے باغی رہنماؤں کی واپسی کیلیے بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 9 مئی 2023 کے فسادات کے بعد پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا تعین کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر خان، شبلی فراز اور شاندانہ گلزار خان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کے کیسز کا جائزہ لے گی اور فیصلہ کرے گی کہ ان کی واپسی کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ شاندانہ گلزار خواتین رہنماؤں کے کیسز اور ان کے جانے کی وجوہات کا تعین کریں گی۔کمیٹی ناموں کی حتمی فہرست عمران خان کو پیش کرے گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے جیل سے رہائی تک کسی بھی رہنما کی واپسی کو بھی روک دیا ہے۔  واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری نے ملک بھر میں پرتشدد  مظاہرے ہوئے جس میں فوجی اور سول تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

فسادات کے بعد، پی ٹی آئی کے خلاف ملک  کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تاکہ توڑ پھوڑ میں ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لیا جا سکے جس میں ملک کی اعلیٰ سول ملٹری قیادت نے آرمی ایکٹ سمیت ملک کے متعلقہ قوانین کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا عزم کیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران متعدد رہنما ؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔  تحریک انصاف سے کنارہ کرنے والوں میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، پرویز خٹک، فیاض الحسن چوہان، عامر محمود کیانی، ملک امین اسلم، عمران اسماعیل، علی زیدی، ملیکہ علی بخاری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ سمیت پی ٹی آئی کے کئی بڑے رہنماؤں نے مئی کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!