عمران خان نے وزیر اعظم اور تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو نامزد کردیا
ویب ڈیسک
|
15 Feb 2024
پی ٹی آئی نے وزیراعظم پاکستان، پنجاب سمیت تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور 1 اسپیکر اسمبلی کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کیلیے وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کو نامزد کردیا۔
بانی چیئرمین نے اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں پنجاب کیلیے پی ٹی آئی کے امیدوار اسلم اقبال کو نامزد کیا، اس کے علاوہ بلوچستان کیلیے سالار خان کاکڑ کو نامزد کیا تاہم سالار کا معاملہ حتمی نہیں اور اس پر مشاورت ہوگی۔
عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کیلیے علی امین گنڈا پور جبکہ اسپیکر اسمبلی کیلیے عاقب اللہ خان کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
اس کے علاوہ عمران خان نے عمر ایوب کو پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم کا آزاد امیدوار نامزد کیا ہے۔
Comments
0 comment