عمران خان پی ٹی آئی ٹکٹوں سے لاعلم نکلے، جیل میں دوران گفتگو انکشاف
ویب ڈیسک
|
13 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ عام انتخابات کیلیے پی ٹی آئی قیادت نے ٹکٹ کس کو جاری کیے ہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم ٹکٹ کس کو ملے ہیں، عدالت کی اجازت کے باوجود مجھے سے ٹکٹوں کے بارے مشاورت نہیں کی گی، ساڑھے آٹھ سو ٹکٹوں کے بارے میں زبانی کلامی فیصلہ کیسے کرسکتا ہوں۔
جیل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بلے کا کیس سپریم کورٹ میں ہے اور امید ہے کہ عدالت انصاف دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ٹکٹوں پر مشاورت نہیں کرنے دی گئی۔
صحافی کے شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے سے متعلق سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ ایک اصول طے کیا ہے جس نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی اسکو ٹکٹ نہیں دینگے، اٹھارہ ماہ قبل کہا تھا مذاکرات کریں لیکن اب کس سے مذاکرات کروں اور کیوں کروں، ایک ہی بات پر مذاکرات ہوسکتے ہیں کہ ملک میں صاف و شفاف ہوں۔
عمران خان نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے مستعفی ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اب دیکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر کیا اقدام کرتا ہے۔
بانی چیئرمین نے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان اسلئے لیا گیا تاکہ ہماری پارٹی توڑی جاسکے اور الیکشن نہ لڑ سکیں، جو مرضی یہ کرلیں ہم آخری بال تک لڑینگے۔ صحافی نے پوچھا آپ بار بار جنرل باجوہ کا نام لیتے ہیں کیا فیض حمید کو بھی اپنا ملزم سمجھتے ہیں، جواب میں کہا کہ فوج سیاسی جماعت نہیں آرڈر اوپر سے آتا ہے ایک آدمی فیصلہ کرتا ہے۔
کسی غیر ملکی سفیر یا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے سوال پر بانی چئیرمین کا کہنا تھا کہ مجھ سے کسی نے رابط نہیں کیا، سال 2018 میں ہماری نشستیں کم کرکے پھنسایا گیا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو اچھی طرح جانتا ہوں وہ دو امپائرز کے بغیر میچ نہیں کھیلتا، نواز شریف لندن پلان کے تحت گارنٹی لیکر پاکستان آیا ہے، ہماری انڈر 16 کو بھی نہیں کھیلنے دیا جارہا، ہماری الیکشن کا نعرہ غلامی نا منظور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون و انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، نواز شریف تصدیق شدہ منی لانڈرر ہے، مریم نواز، شہباز شریف اور آصف زرداری کے کیسز کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے ساتھ یہ سب کرکے مثال قائم کی جارہی ہے،۔
عمران خان نے برطانوی جریدے میں شائع ہونے والے آرٹیکل پر کہا کہ ’مضمون میں نے وکلا کو زبانی بتایا اور ہدایت کی تھی کہ میرے وی لاگز سے چیزیں اٹھائیں جائیں، نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لکھا گیا ہے۔
Comments
0 comment