عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے متعدد بار قابل اعتراض حالت میں دیکھا، ملازم خاور مانیکا
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2023
غیر شرعی نکاح کیس میں درخواست گزار خاور مانیکا کے ملازم سمیت چار گواہان نے جج کے روبرو پیش ہوکر قرآن پر حلف لے کر بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست پر سماعت جج قدرت اللہ نے کی۔
کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے اور وہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کمرے میں چلے جاتے تھے۔ گواہ نے کہا کہ میں بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے گالیاں دیتے تھے، مجھے دونوں کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاؤ، میں نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بھی دیکھا ہے۔
محمد لطیف نے اپنا بیان درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں قلمبند کرایا۔نسول جج قدرت اللّٰہ نے گواہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اتنا رو رو کر کمزور ہوگئے ہیں؟ کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی آپ کو کمرے میں ساتھ بٹھاتے تھے؟
گواہ محمد لطیف نے کہا کہ مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرے میں ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو۔ بعدازاں عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لیے اور سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Comments
0 comment