عید قربان سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
خلیجی ممالک کی پیشکش کے بعد جانوروں کی برآمد پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے
Webdesk
|
26 May 2024
کراچی: عید قربان سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پابندی ختم کرنے یا نہ کرنے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی، وفاق نے صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی پابندی کے خاتمے پر تجاوز طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک کی پیشکش کے بعد جانوروں کی برآمد پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے، عید سے قبل جانوروں کی برآمد کی اجازت دینے سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سے قبل ملک میں گوشت کی قیمتوں میں استحکام کیلئے جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
Comments
0 comment