عیدالاضحی کب ہوگی، پاکستانی ماہرین نے پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک
|
21 May 2025
پاکستان میں ماہرین فلکیات نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔
فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق عید 7 جون (ہفتہ) کو منائی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق 27 مئی کو چاند کی عمر بہت کم (صرف 11 گھنٹے) ہوگی، اس لیے چاند نظر نہیں آئے گا۔ تاہم اگلے دن 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زیادہ ہو جائے گی، جس سے رویتِ ہلال کے امکانات روشن ہیں۔
اگر چاند 28 مئی کو نظر آ گیا تو یکم ذوالحج 29 مئی (بدھ) کو ہوگا اور عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔
تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔ اس پیش گوئی سے عوام کو تیاری اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔
Comments
0 comment