آپریشن بنیان مرصوص کے دوران 11 فوجی جوان اور 40 شہریوں کی شہادت کی تصدیق

ویب ڈیسک
|
13 May 2025
ترجمان پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران جانی و مالی نقصان کی تصدیق کردی ہے، جس کے مطابق 11 فوجی جوان اور 40 سویلینز شہید ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی مسلح افواج نے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے کیے، جن کا ہدف معصوم شہری تھے۔ ان حملوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔
بھارتی افواج کی اس وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے، جن میں 10 خواتین اور 27 بچےبھی شامل ہیں۔
پاکستانی مسلح افواج نے اس سنگین جارحیت کا بھرپور جواب معرکۂ حق کے تحت "آپریشن بنیان مرصوص" کی صورت میں دیا۔ اس آپریشن میں دشمن کے عسکری اہداف پر درست اور مؤثر جوابی حملے کیے گئے، جو پاکستان کے دفاعی عزم کا واضح اظہار ہے۔
دشمن سے لڑتے اور وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے 11 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 78 زخمی بھی ہوئے۔
شہید ہونے والے جوانوں میں:
- نائیک عبد الرحمان
- لانس نائیک دلاور خان
- لانس نائیک اکرام اللہ
- نائیک وقار خالد
- سپاہی محمد عدیل اکبر
- سپاہی نثار
پاک فضائیہ کے شہیدوں میں:
- اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف
- چیف ٹیکنیشن اورنگزیب
- سینئر ٹیکنیشن نجیب
- کارپورل ٹیکنیشن فاروق
- سینئر ٹیکنیشن مبشر
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج اور عوام شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، "قوم دشمن کی ہر جارحیت کے خلاف پرعزم ہے۔ کوئی غلط فہمی نہ رہے: پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت کو چیلنج کرنے کی ہر کوشش کا فوری، ہمہ جہت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔"
Comments
0 comment