آرمی چیف نے امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے تمام خدشات دور کردیے

آرمی چیف نے امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے تمام خدشات دور کردیے

آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے امریکا دورے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا
آرمی چیف نے امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے تمام خدشات دور کردیے

Webdesk

|

15 Dec 2023

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے جاری دورے کے دوران امریکا کے اہم حکومتی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کے روز جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، سیکریٹری دفاع جنرل (ریٹائرڈ) لائیڈ جے آسٹین کے علاوہ نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، نائب قومی سلامتی مشیر جاتھن فائنر اور چیئرمین جوائنٹ چیف آفس سٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی۔ آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف نے بالخصوص مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے آرمی چیف کیلیے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملکی ترقی کے لیے کیے جانے والے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی رکاوٹ، خصوصی اسکریننگ اور اس قسم کی دیگر گمراہ کن افواہوں کو رد کیا اور کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور بیرون ملک موجود پاکستانی پاکستان کے سفیر اور اثاثہ ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!