بھارت کشیدگی بڑھاتا ہے تو پاکستان تیار ہے، خواجہ آصف

بھارت کشیدگی بڑھاتا ہے تو پاکستان تیار ہے، خواجہ آصف

پاکستان دو تین دن سے امن کی بات کر رہا ہے لیکن بھارت نے اپنی جارحیت جاری رکھی۔
بھارت کشیدگی بڑھاتا ہے تو پاکستان تیار ہے، خواجہ آصف

Webdesk

|

10 May 2025

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ کشیدگی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے، پاکستان 'اگلی سطح' پر جانے کے لیے تیار ہے۔

نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہے، چاہے عالمی برادری کشیدگی میں کمی کے لیے مداخلت کرے یا بھارت تنازع کو بڑھاتا رہے۔

انہوں نے دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان جنگ کو عالمی تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو تین دن سے امن کی بات کر رہا ہے لیکن بھارت نے اپنی جارحیت جاری رکھی۔

خواجہ آصف نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاموشی سے جنوبی ایشیا میں مسلح پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھ رہے ہیں۔

صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اگر کشیدگی میں شدت آئی تو جنگ صرف پاکستان تک محدود نہیں رہے گی۔

کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی کوششوں کے درمیان، وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع میں شدت پیدا ہونے کے امکان کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اس توقع کو رد نہیں کیا جا سکتا لیکن امریکی صدر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی کارروائی کو انتقامی کارروائی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ واضح کرنے کے لئے ضروری تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر حملوں کو برداشت نہیں کرے گا، اور "اگر ہم نے جوابی کارروائی نہیں کی تو بھارت دو سے تین ماہ میں پاکستان پر دوبارہ حملہ کرے گا۔"

انہوں نے کہا کہ نور خان اڈے پر ایک گاڑی کے علاوہ کسی جگہ کو نقصان نہیں پہنچا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا، وزیراعظم نے ساڑھے 8 بجے اجلاس بلایا تھا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بات کرنا چاہتے ہیں، یہ بھی قومی اتحاد کا پیغام ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!