بھارتی جارحیت میں شہید 7 سالہ ارتضی کے جنازے میں صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف بھی شریک

بھارتی جارحیت میں شہید 7 سالہ ارتضی کے جنازے میں صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف بھی شریک

7 سالہ معصوم ارتضی طوری بھارتی جارحیت میں شہید ہوا
بھارتی جارحیت میں شہید 7 سالہ ارتضی کے جنازے میں صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف بھی شریک

ویب ڈیسک

|

7 May 2025

بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے 7 سالہ معصوم بچے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ میں وزیراعظم، صدر مملکت اور چیف آف آرمی اسٹاف نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں کشمیر کے علاقے داوراندی میں 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی بربریت میں شہید ہونے والے 7 سالہ معصوم بچے کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی شرکت کی۔

ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ میں سیکیورٹی فورسز کے حاضری ڈیوٹی اور ریٹائرڈ افسران، سرکاری اور سویلین اہلکاروں اور فیملی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں معصوم بچے، خواتین اور بوڑھے جاں بحق ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے یہ قدم اٹھا کر خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے بھارتی جارحیت پر پاک فوج اور فورسز کے بھرپور ردعمل کو سراہا۔

صدر مملک اور وزیراعظم نے شہید بچے کے بلند درجات جبکہ اہل خانہ کیلیے صبر کی دعا کرتے ہوئے ارتضیٰ عباس کے بچھڑنے کو عظیم نقصان قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!