5 hours ago
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا بھرپور جواب

ویب ڈیسک
|
5 May 2025
بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال جارحیت دکھائی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا ہے۔
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ پاکستان فوج نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی بِلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
اس پر پاکستانی فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ جس کے بعد بھارت کی توپیں خاموش جبکہ
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہیں،
Comments
0 comment