بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا، برطانوی اخبار کا انکشاف

بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا، برطانوی اخبار کا انکشاف

یہ بات برطانوی اخبار دی گارڈین کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار نے بتائی ہے
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا، برطانوی اخبار کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

5 Apr 2024

برطانیہ کے معروف اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا ہے جس کی تصدیق را کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کی ہے۔

گارڈین کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے سال 2020 سے دسمبر 2023 تک پاکستان میں اُن 20 افراد کو اپنے سلیپر سیلز کے ذریعے نشانہ بنوایا جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی لڑائی (جہاد) میں حصہ لیا۔

را کے سلیپر سیلز پاکستان میں کارروائیوں کے لیے متحرک رہے جبکہ مقامی سطح پر بھی کچھ افراد کو ان کاموں کے لیے بھرتی کیا گیا جنہوں نے ریکی کا کام انجام دیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کو مودی کے دفتر سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور ان تمام افراد کے قتل کے احکامات بھی وہیں سے ہی جاری ہوئے۔

دی گارڈین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے علاوہ مغربی ممالک میں بھارتی آپریشنز میں خالصتان تحریک کے سکھ علیحدگی پسندوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق   بھارتی انٹیلی جنس افسران کا کہنا ہےکہ بیرون ملک پرتوجہ کا رجحان 2019 میں پلوامہ حملے سے شروع ہوا۔

ایک بھارتی انٹیلی جنس افسر نے اخبار کو بتایا کہ بھارتی انٹیلی جنس نے اسرائیلی اور روسی خفیہ ایجنسیوں سے متاثر ہوکر بیرون ملک کارروائیاں کیں اور اس میں کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!