بھٹو کو سرکاری شہید اور اعلی سول ایوارڈ دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

بھٹو کو سرکاری شہید اور اعلی سول ایوارڈ دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لئے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے، قرارداد
بھٹو کو سرکاری شہید اور اعلی سول ایوارڈ دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2024

قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے اور سرکاری شہید قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ صدر زرداری نے ریفرنس فائل کیا اور بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی، سپریم کورٹ کی رائے دینے پر اسے مبارکباد دیتے ہیں۔ 

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدلا جائے اور بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دے کر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے۔

اس کے علاوہ جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لئے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!