بجٹ 2025، سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے 4792 ملین روپے مختص

بجٹ 2025، سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے 4792 ملین روپے مختص

پی سی ایس آئی آر میں تحقیق، ترقی اور اختراعی پروگرام کے لیے 850 ملین روپے رکھے گئے ہیں
بجٹ 2025، سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے 4792 ملین روپے مختص

Webdesk

|

10 Jun 2025

 اسلام آباد :  وفاقی حکومت  نے آئندہ مالی سال 2025-26 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے جاری 24 منصوبوں کے لیے 4792 ملین روپے مختص کئے ہیں جس کا مقصد ملک کے سائنسی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا اور کلیدی شعبوں میں تکنیکی جدت کو فروغ دینا ہے۔

پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق پی سی ایس آئی آر میں تحقیق، ترقی اور اختراعی پروگرام کے لیے 850 ملین روپے رکھے گئے ہیں جو ملکی صنعتی تحقیق اور اختراعات کو فروغ دینے پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے،یہ فلیگ شپ پروگرام مختلف سائنسی ڈومینز میں پروڈکٹ کی ترقی، کمرشلائزیشن اور لاگو تحقیق کو سپورٹ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 دوائوں اور صنعتی بھنگ کی کاشت ، پروسیسنگ ، جانچ اور مصنوعات کی ترقی کی سہولیات کے قیام (پی سی ایس آئی آر اور ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی) کیلئے 380 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 350 ملین روپے کی ایک قابل ذکر رقم پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی اپ گریڈیشن کے لیے مختص کی گئی ہے جس میں نمائشوں کو جدید بنانا اور تحقیق کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا شامل ہے۔

حیاتیاتی ایجنٹس کی جین ایڈیٹنگ کے لیے 338 ملین مختص کیے گئے ہیں جو کہ نیوٹریشنل بائیو کیمیکل اور تھیراپیوٹیکل مقصد کیلئے ہیں۔ نظرثانی شدہ ''کوالٹی سیڈ پروڈکشن اینڈ سپلائی فار فوڈ سکیورٹی'' پروجیکٹ کے لیے 250 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جو زرعی پیداوار کو بڑھانے اور طویل مدتی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جبکہ 250 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پی سی ایس آئی آر کی ڈیجیٹل تبدیلی، مضبوطی اور آٹومیشن کے لیے 245 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں نیشنل سینٹر آف فیلیئر اینالیسز کے قیام کے لیے 217 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔

بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں میڈیکل کینابیس گرین ہائوسز اور نیشنل اینالیٹیکل لیبارٹری کیلئے 200.194 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جو دوائوں کی تحقیق اور کنٹرول شدہ کاشت میں معاونت کرتے ہیں۔

نسٹ کے منصوبوں چپ ڈیزائن سینٹر کے قیام، کمپیوٹر کنٹرولڈ فرمینٹرز کی ترقی اور بائیو کیمیکلز اور بائیو پروڈکٹس کی تیاری اور ریسرچ کے علاوہ امپورٹ متبادل ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء کیلئے تحقیق، ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے منصوبوں میں سے ہر منصوبے کے لئے 200 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!