بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانہ قتل پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
دو خواتین اراکین نے قرارداد مشترکہ طور پر جمع کروائی

ویب ڈیسک
|
23 Jul 2025
کراچی: بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانہ قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔
قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور ہیر سوہو نے مشترکہ طور پر پیش کی۔
قرارداد میں اس وحشیانہ عمل کو آئین پاکستان، اسلامی تعلیمات، بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے خلاف قرار دیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ قتل غیر اسلامی اور غیر ثقافتی ہے اور 'غیرت کے نام پر' اس طرح کے واقعات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سندھ اسمبلی نے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بہیمانہ قتل میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
Comments
0 comment