بلوچستان میں تھانے پر حملہ، لیویز کے نائب رسالدار اور دس اہلکار برطرف

بلوچستان میں تھانے پر حملہ، لیویز کے نائب رسالدار اور دس اہلکار برطرف

ملزمان کی تلاش کیلیے علاقے میں عمائدین کی حمایت کے ساتھ آپریشن جاری
بلوچستان میں تھانے پر حملہ، لیویز کے نائب رسالدار اور دس اہلکار برطرف

ویب ڈیسک

|

23 Jun 2024

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں تھانے پر حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی اور غفلت برتنے پر نائب رسالدار سمیت لیویز کے 10 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں قائم لیویز تھانہ ہوشاب پر دہشت گردوں نے بھرپور حملہ کیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے میں غفلت برتنے پر لیویز کے نائب رسالدار سمیت دس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!