بلے کا انتخابی نشان کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

بلے کا انتخابی نشان کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دو گھنٹے تاخیر سے محفوظ فیصلہ جاری کیا
بلے کا انتخابی نشان کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھیں۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کئی گھنٹے طویل سماعت ہوئی، جسے براہ راست سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر نشر کیا گیا۔

اس دوران الیکشن کمیشن کے وکیل، پی ٹی آئی کے وکلا، بانی رکن اکبر ایس بابر، حامد خان سمیت دیگر وکلا نے دلائل دیے جس کے دوران عدالت میں گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جسے ساڑھے نو بجے سنایا جانا تھا تاہم سپریم کورٹ نے دو گھنٹے تاخیر سے فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کیخلاف دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!