بلے کے نشان کا حصول، پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا
ویب ڈیسک
|
22 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلے کا نشان واپس لینے کیلیے 3 مارچ (اتوار) کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق حکمران جماعت کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ارکان 23 اور 24 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کے عمل کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال 25 فروری تک مکمل ہو جائے گی اور حتمی امیدواروں کا اعلان 27 فروری کو کیا جائے گا۔
گزشتہ سال، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو اس کے انتخابی نشان سے محروم کر دیا تھا جس میں پارٹی کو 8 فروری کے انتخابات کے لیے بلے کا نشان رکھنے سے روک دیا گیا تھا۔
تاہم پی ٹی آئی کے امیدواروں نے آزاد امیدواروں کے طور پر علیحدہ علیحدہ نشانات کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا اور قومی اسمبلی کی 92 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
Comments
0 comment