بنوں جیل میں قتل کے الزام میں موجود قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

بنوں جیل میں قتل کے الزام میں موجود قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

دالداراز خان نے سالانہ امتحانات میں بطور نجی امیدوار 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کیے
بنوں جیل میں قتل کے الزام میں موجود قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

آفتاب مہمند

|

2 Aug 2025

بنوں کی سنٹرل جیل میں قید دالداراز خان نے میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کی جیل میں قتل کے مقدمے میں قید دالداراز خان نے بنوں تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات میں بطور نجی امیدوار شرکت کی اور 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے زیر اہتمام جماعت نہم و دہم کے سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات محمد فاروق نے نتائج جاری کیے جن کے مطابق سائنس اور آرٹس گروپس میں طالب علموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سائنس گروپ میں رزمک کیڈٹ کالج کے طالب علم حسن روف نے 1151 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

دوسری پوزیشن گورنمنٹ سینٹینئیل ماڈل سکول لکی مروت کی طالبہ نیلم محمود نے 1145 نمبرات حاصل کر کے حاصل کی اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 لکی مروت کی طالبہ دعا رحمن نے 1140 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صدر خیل لکی مروت کی طالبہ ایمن حسین نے 1046 نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی علاقے کی طالبہ عائشہ نے 1041 نمبرات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بنوں سینٹرل جیل میں قید پرائیویٹ امیدوار دلداراز خان نے 1005 نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!