بنوں میں فوجی گاڑی پر خودکش حملے میں کون ملوث؟ بڑا انکشاف

1 hour ago

بنوں میں فوجی گاڑی پر خودکش حملے میں کون ملوث؟ بڑا انکشاف

اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروپ اتحاد المجاہدین نے قبول کی ہے
بنوں میں فوجی گاڑی پر خودکش حملے میں کون ملوث؟ بڑا انکشاف

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2026

سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع بنوں میں فوجی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے افغانستان میں موجود دہشت گرد کمانڈر حافظ گل بہادر کا نیٹ ورک ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروپ اتحاد المجاہدین نے قبول کی ہے، جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گل بہادر اور اس کے اہم ساتھی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں اور وہیں سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 4 مارچ 2025 کو رمضان کے دوران بنوں کینٹ پر ہونے والا حملہ بھی اسی گروہ نے کیا تھا، جس کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔

سیکیورٹی حکام نے مزید بتایا کہ 2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری پر حملے کے دوران میجر عدنان نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان قربان کی۔ اس کے علاوہ میر علی اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے کئی حملوں کی ذمہ داری بھی اسی گروہ نے قبول کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور مدد افغانستان سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی وہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے مل رہے ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بڑی تعداد ایسے عناصر کی ہے جن کا تعلق افغانستان یا وہاں موجود نیٹ ورکس سے ہے، جس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!