برفباری اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

36 mins ago

برفباری اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

محکمہ موسمیات نے 26 اور 27 جنوری کا الرٹ جاری کیا ہے
برفباری اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2026

محکمہ موسمیات نے 26 اور 27 جنوری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش، پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے سے خبردار کیا ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں میں ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں بھاری برفباری متوقع ہے، جس کے باعث سڑکیں بند یا انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا امکان موجود ہے۔

سیاحوں اور مقامی افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ دو دن غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادھر شدید برفباری، برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو چکے ہیں، متعدد سڑکیں بند ہیں، مسافر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!