ابراہیم رئیسی کی موت، سندھ اور پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد منظور، سندھ میں آج یوم سیاہ
ویب ڈیسک
|
21 May 2024
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ سمیت 8 افراد کی المناک اور ناگہانی موت پر سندھ اور پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ایوان نے ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایرانی صدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں بھی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا جبکہ اراکین اسمبلی نے ابراہیم رئیسی کو اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اُدھر وزیر اعلیٰ سندھ نے منگل 21 مئی 2024 کو صوبہ سندھ میں یوم سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ جس کے تحت قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق یوم سوگ کا اعلان حکومت سندھ اور صوبے کے عوام کی جانب سے ایران کے ساتھ برادرانہ یکجہتی کے اظہار میں کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment