بارش برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر دور

بارش برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر دور

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
بارش برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر دور

Webdesk

|

28 Aug 2024

کراچی: بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ ڈیپ ڈپریشن میں 28 سے 33 ناٹیکل مائل یعنی 60 تا 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارش کا یہ سلسلہ 31 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ شہر میں دوران بارش اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔

کراچی میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش بھی ہو سکتی ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ سسٹم 10 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے اور (جمعرات) تک سسٹم شہر کے جنوب کی جانب زیادہ قریب آ جائے گا، جس کے سبب موسلادھار بارش کا امکان زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہوا کا کم دبائو اس وقت بھارتی گجرات کی جانب ہے، شہر میں آندھی دوبارہ چل سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز گلستان جوہر، گلشن حدید، رزاق آباد، اسٹیل ٹائون میں تیزبارش ہوئی، گلشن حدیدمیں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ طارق روڈ پر بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔

نارتھ کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، جمشید روڈ اور جیل روڈ پر بارش ہوئی، ملیر، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ اور اطراف میں رم جھم ہوتی رہی جبکہ گلشن اقبال، لیاقت آباد، عزیز آباد میں بھی مینہ جم کر برسا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد میں 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!