بشری بی بی نے خاور مانیکا کے طلاق نامے کو من گھڑت قرار دے دیا
اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹے طویل سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اپنے طلاق نامے کو من گھڑت قرار دے دیا۔
اڈیالہ جیل میں سینئر سول جج قدرت اللہ نے آج بھی دوران عدت نکاح کیس کی 14 گھنٹے طویل سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے 342 کا بیان جمع کرادیا۔ جس میں 13، 13 سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔ا
دوران سماعت بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں 14 نومبر 2017 کا طلاق نامہ من گھڑت قرار دے دیا اور کہا کہ خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاق ثلاثہ اپریل 2017 میں دی۔
سابق خاتون اول نے کہا کہ اپریل سے اگست 2017 تک میں نے اپنی عدت کا دورانیہ گزارا اور اپنے والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2018 کو بانی پی ٹی آئی سے ایک ہی نکاح ہوا۔
Comments
0 comment