بشری بی بی نے لوگوں کو اکھٹا کرنے کیلیے شریعت کی بات اور 100 فیصد جھوٹ بولا، باجوہ
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2024
سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کی جانب عائد کیے گئے الزامات پر 100 فیصد جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتی اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔
بشری بی بی نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینے میں ننگے پیر چلے تو کچھ طاقتیں ناخوش تھیں جس کا اظہار انہوں نے عمران خان سے کیا اور پھر وطن واپسی پر عمران خان و باجوہ کے تعلقات خراب ہوئے۔
بشری بی بی نے اس بیان سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی سازش میں سعودی عرب بھی ملوث تھا۔
جنرل (ر) باجوہ نے بشری بی بی کے دعوؤں کو 100 فیصد جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ سمجھ نہیں آتی اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز نے ایک مقامی اخبار میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سابق آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کبھی خراب نہیں رہے، بشری بی بی نےلوگ اکھٹا کرنےکےلیے شریعت کی باتیں کیں۔قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب میں اربوں ڈالر رول اوور کرکےدیے۔
جنرل (ر) قمر باجوہ نے کہا کہ شریعت کےنفاذ سے متعلق کوئی ملک کیسے بات کرسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment