بشری بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، بیرسٹر سیف

بشری بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، بیرسٹر سیف

حکومت بغض میں عمران خان اور محمد بن سلمان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے، مشیر اطلاعات
بشری بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، بیرسٹر سیف

Webdesk

|

22 Nov 2024

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بشریٰ بی بی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا جارہا ہے، بشریٰ بی بی نے یہ نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کی۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی اور محمد بن سلمان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے، بغض بانی میں جعلی حکومت 2 ممالک کے تعلقات کو بھی خاطر میں نہیں لاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا ہے، جعلی حکومت پر احتجاج کا شدید خوف ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے بھی کہا ہے کہ بشری بی بی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے کیونکہ اہوں نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!