بے روزگاری کی شرح بڑھنے کے باوجود پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اظہار اعتماد

بے روزگاری کی شرح بڑھنے کے باوجود پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اظہار اعتماد

اپسوس کے سروے کی رپورٹ سامنے آگئی
بے روزگاری کی شرح بڑھنے کے باوجود پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اظہار اعتماد

ویب ڈیسک

|

12 Dec 2024

پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے 19 فیصد پاکستانیوں نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ملک درست سمت میں جارہا ہے۔

اپسوس کی جانب سے جاری سروے کے نتائے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور 2024 میں اقتصادی خطرات میں قابل ذکر کمی کو تسلیم کیا۔

سروے کے مطابق 16 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ مہنگائی کی شرح ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ مہنگائی کے حوالے سے سروے میں سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر ، گلگلت بلتستان کے ایک ہزار شہریوں نے حصہ لیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق ملک کو ستمبر 2023 سے مضبوط ریاست سمجھنے والے پاکستانیوں کی تعداد چار گناہ بڑھ گئی جبکہ کمزور سمجھنے والوں کی تعداد تیزی سے کم ہوکر 9 فیصد پر آگئی ہے۔

چوتھی سہ ماہی کے دوران مقامی معاشی حالات کے حوالے سے پرُامیدی میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہر 5 میں سے ایک پاکستانی (19 فیصد) امید رکھتا ہے کہ اگلے 6 ماہ میں حالات بہتر ہوجائیں گے، جو ایک سال کی بلند ترین شرح ہے۔

اپسوس سروے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سہ ماہی کے بعد سے گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی درجہ بندی میں پاکستان نے 2 سال میں پہلی مرتبہ (1.2 پوائنٹس) اضافے سے ترکیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر 3 میں سے ایک پاکستانی سمجھتا ہے کہ ملک کے معاشی حالت مضبوط یا معتدل ہے، مرد، شہری آبادی، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور متوسط طبقے کے افراد زیادہ پُرامید نظر آتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح، ستمبر 2023 کے بدترین حالات کے بعد سے ان پاکستانیوں کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے جو سمجھتے ہیں کہ گھریلو اشیا کی خریداری مشکل سے آسان ہوگئی ہے۔

سروے میں مزید کہا گیا کہ ہر 5 میں سے ایک پاکستانی اگلے 6 ماہ کے اندر بہتری کی توقع رکھتا ہے اور مرد اور متوسط اور کم آمدنی والے طبقے امیروں سے زیادہ پُرامید ہیں۔

سروے میں کہا گیا کہ تیسری سہ ماہی میں متزلزل ہونے کے بعد چوتھی سہ ماہی میں مستقبل کی بچت کے بارے میں پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے، تاہم بڑی مالیت خریداری کی صلاحیت پر اعتماد میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

سروے کے مطابق صرف 4 فیصد پاکستانی چوتھی سہ ماہی میں قیمتی اشیا کی خریداری میں آرام محسوس کرتے ہیں۔

اپسوس سروے میں کہا گیا کہ دوسری سہ ماہی کے بعد سے ملازمتوں کے تحفظ پر اعتماد میں استحکام دیکھا جا رہا ہے اور یہ 3 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!