بیٹے کا چالان ہونے پر مریم نواز کا حیران کن ردعمل

بیٹے کا چالان ہونے پر مریم نواز کا حیران کن ردعمل

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کا چالان ہوا تھا
بیٹے کا چالان ہونے پر مریم نواز کا حیران کن ردعمل

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے کی سیکیورٹی گاڑی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے فرائض ایمانداری سے ادا کیے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام میں قانون کی حکمرانی پر اعتماد بڑھتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ کے بیٹے کی سیکیورٹی گاڑی کو لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا گیا اور جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس واقعے کو قانون کی یکساں عملداری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی غیرجانبدارانہ کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کریں گی۔ انہوں نے عوام سے بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کی اپیل کی تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!